صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی سے گفتگو
 

جھوٹے الزام لگانے والے اور تفتیش کرنے والے بھی جھوٹے ثبوت تلاش کرنے میں ناکام ہوگئے معلوم نہیں کس وجہ سے جیل میں ہوں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب نے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتیں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے دباؤ کی وجہ سے آزادانہ فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ماتحت عدالتوں کو حکم دیں کہ وہ ہر قسم کے دباؤ سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن اپنے سابقہ حلقہ 192سے ہی لڑوں گا۔ میری سیاسی وابستگی ابھی تک پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں کہ میں بے قصور ہوں اور مجھے ایک سازش کے تحت پھنسا یاگیا ہے کیونکہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔