تعلیم و تربیت

٭ آپ کے والد گرامی39سال کی عمر میں انتقال فرما گئے جبکہ آپ ابھی چھ برس کے تھے۔ اس لئے آپ کے پیرو مرشد اور برادر اکبر محدث زماں حضرت سید محمد خلیل کاظمی رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کو اپنی آغوش تربیت میں لے لیا۔ چونکہ آپ کا گھرانہ علم و عمل کا گہوارہ تھا اور بچپن سے ہی آپ کی پیشانی سے آثار سعادت و کمال نمایاں تھے اسلئے آپ نے اپنی تعلیم کا آغاز تو اپنی والدہ محترمہ سے کیا جبکہ حضرت خلیل ملت نے آپ کی غیر معمولی ذہنی استعداداور روحانی صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کی ایسی علمی و عملی اور ظاہری و باطنی تربیت فرمائی کہ آپ علم و عمل کے آفتاب عالمتاب بن کر اُفق عام پر نمودار ہوئے کہ آپ کی اپنی عظمتوں اور رفعتوں کا تو کیا کہنا آپ نے ہزاروں ذروں کو بھی رشک قمر بنادیا۔

ہوم پیج