سلسلۃ الذہب

٭ یوں تو محدث اعظم علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کی سند حدیث کئی واسطوں سے امام بخاری رضی اللہ عنہ سے ہے مگر ہندوستان میں رسالہالسعید شمارہ فروری ۱۹۹۷ء کے خصوصی ایڈیشن امام اہلسنت میں یوں درج ہے۔
۱٭ضیغم اسلام غزالی زماں علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمتہ اللہ علیہ۔۲٭محدث اعظم پاکستان نے استاذ العلماء علامہ سید محمد خلیل کاظمی رحمتہ اللہ علیہ محدث امروہوی سے سند حدیث حاصل کی اور آپ رحمتہ اللہ علیہ نے۳٭شمس المحدثین حضرت مولانا ریاست علی خان محدث شاہ جہانپوری رحمتہ اللہ علیہ سے ۔(ولادت ۱۶ستمبر۱۳۴۹ھ وصال ۱۵۳۰ھ۔)۴٭اور انہوں نے سند حدیث حاصل کی نبراس الفقہا مولانا ارشاد حسین فاروقی مجددی محدث رام پوری رحمتہ اللہ علیہ سے۔ (ولادت ۱۴ صفر۱۲۴۸ھ۔ وفات۱۵جمادی الآخر۱۳۱۱ھ۔)۵٭اور آپ رحمتہ اللہ علیہ نے شیخ المشائخ حضرت شاہ احمد سعید مجددی محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کی۔ (ولادت یکم ربیع الآخر ۱۲۱۷ھ بمطابق۳۱ جولائی۱۸۰۲ء وصال ۲ ربیع الاول ۱۲۷۷ھ مدینہ منورہ جنت البقیع میں دفن ہوئے۔)۶٭اور انہوں نے سراج الہند شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے۔ (ولادت ۲۵ رمضان المبارک ۱۱۵۹ھ بمطابق ۱۷۴۶ء وصال ۷ شوال ۱۲۳۹ھ بمطابق۱۸۲۴ء۔)۷٭انہوںنے سند حدیث اپنے والد حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے ۔ (ولادت ۴ شوال۱۱۱۴ء وصال ۱۱۷۶ھ /۱۷۶۲ء۔)۸٭شیخ ابو طاہر محدث کردی مدنی رحمتہ اللہ علیہ سے۔( ولادت مدینہ منورہ ۲۱ رجب ۱۱۰۸ وصال رمضان المبارک ۱۱۴۵ھ بمطابق ۱۶۷۳۲ء مدینہ منورہ میں۔)۹٭شیخ ابراہیم محدث کردی رحمتہ اللہ علیہ سے۔( ولادت ۱۰۲۵ھ وصال ۱۸ ربیع الاول ۱۱۰۱ھ۔)۱۰٭شیخ احمد محدث مدنی رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۹۹۱ھ وصال ۱۰۷۱ھ۔)۱۱٭شیخ احمد محدث شنادی المصری محدث رملی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل فرمائی۔ (ولادت ۹۷۵ھ۔وصال ۱۰۲۸ھ ذی الحجہ۔)۱۲٭شیخ محمد بن احمد محدث مجددرملی رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۹۱۹ھ وصال ۱۰۰۴ھ۔)۱۳٭شیخ زکریا بن محمد انصاری محدث مصری رحمتہ اللہ علیہ (ولادت ۸۲۳ھ وصال ۹۲۶ھ۔)۱۴٭شیخ ابن حجر محدث عسقلانی رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۷۷۳ھ وصال۸۵۲ھ۔)۱۵٭شیخ ابن العابدین ابراہیم بن احمد محدث تنوقی رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۷۰۹ھ وصال ۸۰۰ھ)۱۶٭شیخ ابو العباس احمد بن ابی طالب محدث حجاز رحمتہ اللہ علیہ سے (ولادت ۶۲۴ھ وصال ۷۳۰ھ۔)۱۷٭شیخ سراجدین حسین بن مبارک محدث رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۵۴۶ھ وصال ۵۵۲ھ۔)۱۸٭شیخ عبدالاول بن عیسیٰ السنجری رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۴۵۰ ھ وصال ۶۳۱ھ۔)۱۹٭شیخ عبدالرحمن بن محمد بن مظفر محدث دائودی رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۳۷۴ھ وصال ۴۶۸ھ۔)۲۰٭شیخ ابو محمد عبداللہ بن احمد محدث سرخی رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۲۹۳ھ وصال ۳۷۳ھ۔)۲۱٭شیخ ابو عبداللہ محمد بن یوسف محدث رحمتہ اللہ علیہ(ولادت ۲۳۱ھ وصال ۳۲۰ھ۔) ۲۲٭امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل شافی بخاری رضی اللہ عنہ(ولادت ۱۳ شوال ۱۹۴ھ وصال یکم شوال ۲۵۶ھ۔)

ہوم پیج