دین سماوی کا وجود عصمت نبوت پر موقوف ہے

جب یہ حقیقت ناقابل انکار ہے کہ آسمانی دین صرف انبیاء علیہم السلام کے واسطہ سے نازل ہوا ہے تو عصمت نبوت سے بھی مجال انکار باقی نہیں رہتی کیوں کہ جو شخص کجرو ہوتا ہے وہ خود صراطِ مستقیم پر قائم نہیں رہتا۔ چہ جائیکہ دوسروں کو خدا کے دین اور صراطِ مستقیم کی طرف بلائے۔


عصمت نبوت کا عقیدہ اسلام کی خصوصیت ہے

یہ صرف اسلام کی خصوصیت ہے کہ اس نے انبیاء علیہم السلام کے دامن نبوت کو ان تمام عیوب و نقائص اور ذمائم و قبائح سے پاک قرار دیا جو عظمت نبوت کے منافی ہیں۔ اسلام کے سوا کسی دین میں عصمت نبوت کا عقیدہ نہیں پایا جاتا۔
اس مختصر تمہید کے بعد اب ہم اصل موضوع کی طرف آتے ہیں۔ ہمارا موضوع ہے عصمۃ انبیاء علیہم السلام جس کے معنی ہیں نبیوں کی عصمت۔ لہٰذا ہم نبی اور عصمت دونوں کے معنی پر روشنی ڈالتے ہیں تاکہ ناظرین کرام اصل موضوع کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔

ہوم پیج