نماز ذریعہ حل مشکلات

٭ ایک شخص امام اعظم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ میں کچھ روپیہ اپنے گھر میں کہیں رکھ کر بھول گیاہوں۔ سخت ضرورت ہے کوئی تدبیر بتائیے امام صاحب نے فرمایا کہ یہ کوئی فقہ کا مسئلہ توہے نہیں کہ میں تمہیں بتائوں البتہ ایسا کرو کہ آج ساری رات نفل پڑھو وہ شخص چلا گیا اور گھر جاکر نفل پڑھنا شروع کردیا کچھ نفل پڑھنے کے بعد اسے رکھے ہوئے روپے یاد آگئے خوشی سے امام صاحب کی خدمت میں حاضر ہوکر متشکر ہوا کہ سرکار آپ کی تدبیر سے میرا کام بن گیا تو آپ نے فرمایا کہ شیطان یہ برداشت نہ کرسکا کہ تو رات بھر نفل پڑھ سکے۔
 

پچھلا صفحہ                             اگلا صفحہ

ہوم پیج