دستار بندی

٭ حضرت نے ابتداء سے انتہا تک تمام تعلیم اپنے برادر معظم سے ہی حاصل کی اور آپ ہی کے دست حق پر بیعت ہوئے۔ سترہ سال کی عمر میں سند فراغت حاصل کی ۔ دستار بندی کے موقع پر حضرت سید علی حسین شاہ صاحب اشرفی کچھوچھوی رحمتہ اللہ علیہ تشریف لائے اور اپنے مبارک ہاتھوں سے آپ کے سرپر دستار فضیلت باندھی۔ اس تقریب میں حضرت مولانا معوان صاحب رامپوری حضرت صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی مولانا نثار احمد صاحب کانپوری و دیگر اکابر علماء اورمشائخ اہل سنت موجود تھے جنہوں نے آپ کو خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ امام اہلسنت نے شرعی علوم کے ساتھ علم طریقت و عرفان حقیقت کی تمام روحانی منازل بھی اپنے برادر بزرگوار و استاذ ذی وقار محدث اعظم شیخ المشائخ حضرت سید محمد خلیل شاہ صاحب کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کی بیعت سے حاصل کیں ۔

ہوم پیج