ازواج مقدسات

٭ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی یکے بعد دیگر دو اہلیہ محترمہ تھیں جو اہل معرفت سے تھیں۔

پہلی شادی

٭ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی شادی ۲۱ سال کی عمر میں غالباً ۱۹۳۴ء کو ہوئی۔ آپ رحمتہ اللہ کی اہلیہ محترمہ نو سال زندہ رہیں۔ ان نو سالوں میں چار بچیوں نے جنم لیا۔ ان میں تین بچیاں اوائل عمر میں انتقال کرگئیں اور ایک بچی زندہ رہی جو آپ رحمتہ اللہ علیہ کے بھتیجے ضیاء المتین کاظمی کے نکاح میں آئیں ۔ انکے ہاں بھی چار بچیاں ہوئیں جو حضرت اقدس رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں پلی بڑھیں کیونکہ حضرت اقدس رحمتہ اللہ علیہ کی اس بچی کا غالباً۱۹۶۲ء میں انتقال ہوگیا تھا۔

دوسری شادی

٭ پہلی اہلیہ محترمہ کی وفات کے بعد انکی بہن سے نکاح ہوا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہا اہل معرفہ تھیں اور محدث اعظم حضرت خواجہ سید خلیل احمد کاظمی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت تھیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہااپنی بیعت کا واقعہ یوں بیان فرماتی ہیں کہ میں نے جب بیعت کی تھی تو وہ واقعہ بھی میرے لئے بہت عجیب و غریب تھا۔ میرے مرشد پاک حضرت سید خلیل احمد کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کی عادت مبارکہ تھی کہ بیعت کے بعد ایک خاص انداز اور آواز سے نعرہ بلند کرتے اور چند ایک بار کرتے تھے۔ میں نے بھی جب بیعت کی تو بیعت کرنے کے بعد انہوں نے اپنے مخصوص انداز سے نعرہ بلند کیا پہلے نعرہ پر مجھے کچھ محسوس نہ ہوا دوسرے نعرے پر مجھے جھرجھری سی محسوس ہوئی۔ جیسی سردی یا خوف کے وقت ہوتی ہے اور جب انہوں نے تیسری دفعہ نعرہ مارا تو مجھے کچھ نہیں پتہ کہ پھر کیا ہوا؟ مرشد کریم قریب گاؤں  میں اپنی بہن کے گھر تشریف لے گئے۔ تین دن بعد واپس لوٹے تو میرے والد نے ان سے کہا کہ یہ بچی تو جب سے آپ گئے ہیں سکتے کی کیفیت میں ہے نہ اسے کھانے کاہوش ہے اور نہ پینے کا بس تختہ بنی ہوئی ہے یہ تو مرجائیگی۔ مرشد کریم نے میرے والد کو تسلی دی اور کہا کہ پریشان نہ ہوں۔ یہ بالکل ٹھیک ہوجائیگی پھر انہوں نے مجھے دم کیا اور ایک نعرہ پھر لگایا اسی نعرہ کی آواز پر میں تین دن بعد ہوش میں آئی۔ پھر حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے خود کھانا کھلایا اور پانی پلایا اور میں بالکل ٹھیک ہوئی ۔آپ رحمتہ اللہ علیہا کے بطن مبارک سے چھ صاحب زادے اور صاحبزادیاں ہوئیں جو سب اہل معرفت ہیں انکی تفصیل کچھ یوں ہے۔

اولاد کرام

٭ (امام اہلسنت نمبررسالہ السعید ص ۹۱) حضورغزالی زماںرحمتہ اللہ علیہ کے چھ فرزند ہیں ۔ ان کے اسماء گرامی یہ ہیں۔
۱٭ جانشین امام اہلسنت صاحبزادہ حضرت سید مظہر سعید شاہ صاحب کاظمی
۲٭ صاحبزادہ حضرت سید سجاد سعید شاہ صاحب کاظمی
۳٭ صاحبزادہ حضرت سیدحامد سعید شاہ صاحب کاظمی
۴٭ صاحبزادہ حضرت ڈاکٹر سید راشد سعید شاہ صاحب کاظمی
۵٭ صاحبزادہ حضرت سید ارشد سعید شاہ صاحب کاظمی
۶٭ صاحبزادہ حضرت سید طاہر سعید شاہ صاحب کاظمی
٭ اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کی چھ صاحبزادیاں ہیں۔
 

ہوم پیج